ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے خلاف سخت اقدامات: بی بی ایم پی کمشنر بی ایچ انیل کمار

عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے خلاف سخت اقدامات: بی بی ایم پی کمشنر بی ایچ انیل کمار

Wed, 08 Jan 2020 11:11:58    S.O. News Service

بنگلورو،8/جنوری(ایس او نیوز) بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کمشنر بی ایچ انیل کمار نے پچھلے دنوں کہا ہے کہ آنے والے مہینوں کے دوران شہر میں تمباکو پر قابو پانے سے متعلق ضابطوں کو پوری شدت کے ساتھ نافذ کیا جائے گا اور یہ کارروائی صحتمند شہروں کے ساتھ اشتراک کے ایک حصہ کے طور پر اختیار کی جا رہی ہے، واضح رہے کہ ”صحت مند شہروں کے ساتھ اشتراک“، غیر وبائی امراض (جنہیں این سی ڈی کہا جاتا ہے جیسے کینسر، ذیابیطس اور مختلف قسم کے گھاؤ وغیرہ ہیں) سے بچاؤ کے ذریعہ زندگیوں کے تحفظ سے متعلق پر عزم 70 شہروں کے اعلیٰ معیاری بین الاقوامی جال کو کہا جاتا ہے۔صحت مند شہروں کا اشتراک، ابتدائی 54 شہروں سے بڑھ کر اب 70 شہروں تک پہنچ چکا ہے اور اس کے تحت پوری دنیا میں تقریباً 300 کروڑ کی آبادی کا احاطہ کرتا ہے۔بی بی ایم پی کمشنر انیل کمار نے کہا ہے کہ شہر میں اس وقت بھی جاری، عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کے خلاف ضابطوں کے موثر نفاذ کی تحریک کے علاوہ، بی بی ایم پی، متعلقہ افراد اور اداروں کے اشتراک سے سوشیل میڈیا، ریڈیو شوز وغیرہ کے ذریعہ بھی تحریک چلا رہی ہے اور آٹو رکشا کے ذریعہ بھی پیغامات کو عام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ”اس طرح کے اقدامات نے بلدی ادارے کی عزت و توقیر میں اضافہ کیا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ بنگلور شہر نے عمدہ ترین کارکردگی والے شہر کے طور پر،انڈونیشیا میں منعقدہ تمباکو پر قابو اور غیر وبائی امراض سے حفاظت کے لئے ایشیا پیسفک شہروں کا وفاق ایوارڈ برائے سال 2019 حاصل کیا تھا۔اس وقت جاری دھویں سے پاک بنگلور اقدام کے دوسرے مرحلہ کے تحت مزید عمدہ نتائج حاصل کرنے کے سلسلہ میں بنگلور شہر کو دھویں سے پاک بنانے والے اقدامات اور تحریک کو مزید قوت کے ساتھ نافذ کیا جائے گا“۔”صحت مند شہروں کا اشتراک“اقدام کو بلوم برگ فیلانتھروفیز کی طرف سے سہارا فراہم کئے جانے کے علاوہ اسکو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور وائٹال اسٹیرٹیجیز کا اشتراک بھی حاصل ہے۔


Share: